the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سعودی عرب میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلائے جانے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں میں لگے جدید ترین کیمرے جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ معمول کی پروازوں کے لیے بھی خطرے کا موجب بن سکتے ہیں لہٰذا ڈرون طیاروں کے کسی بھی قسم کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقامی سطح پر نگرانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا



دی گئی ہے۔ ان میں سے بعض ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کھلونوں کے طورپر استعمال ہوتے ہیں جو بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں، مگر ان کے استعمال سے نہ صرف جاسوسی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے بلکہ ان کی وجہ سے پروازوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جاسوسی کی روک تھام اور مملکت میں پرازوں کے تحفظ کے تناظر میں ڈرون طیاروں پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی شہری دفاع کے ایک عہدیدار عبدالحلیم البدر کا کہنا ہے کہ "ہر سائز، شکل اور قسم کے ڈرون طیاروں پر پابندی کا مقصد سعودی عرب کی فضاء کو محفوظ بنانا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.